Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پاکستان ,ملائیشیا کے درمیان قیدیوں کی حوالگی کے معاہدے پر دستخط

پاکستانی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اورملائشین وزیرقانون نے دستخط کئے

پتراجایا(نیوز پلس)پاکستان اورملائیشیا کے درمیان قیدیوں کی حوالگی کے معاہدے پر دستخط ہوگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی اپنے ملائیشین ہم منصب مہاتیرمحمد کے ساتھ وفود کی سطح پرملاقات میں دونوں ممالک میں مضبوط اقتصادی شراکت داری کے قیام اورامت مسلمہ کو درپیش مسائل کے حل کے لیے مل کر کام کرنے پراتفاق کیا گیا۔ دونوں ممالک کے وزائے اعظم کے مابین تجارت اورسرمایہ کاری میں حائل رکاوٹوں کے خاتمے،،تعلقات کی مضبوطی کے لیے مذاکرات باقاعدگی سے کرنے، دفاع،، قانون کے نفاذ، سیاحت اورتعلیم کے شعبوں میں مضبوط روابط کے قیام کا بھی عزم ظاہرکیاگیا۔اس موقع پر دونوں وزرائے اعظم کی موجودگی میں قیدیوں کی حوالگی کے معاہدے پردستخط بھی کیے گئے، پاکستانی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اورملائشین وزیرقانون نے دستخط کئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More