Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پاکستان اور برطانیہ کی آرمی کی خواتین ہاکی ٹیموں کے درمیان کھیلا جانے والا فائنل برطانوی ٹیم نے جیت لیا

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اس موقع پرمہمان خصوصی تھے

راولپنڈی (نیوز پلس) پاکستان اور برطانیہ کی آرمی کی خواتین ہاکی ٹیموں کے درمیان کھیلا جانے والا فائنل برطانوی ٹیم نے جیت لیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان اوربرطانیہ کی آرمی کی خواتین ہاکی ٹیموں کے درمیان آرمی اسٹیڈیم راولپنڈی میں فائنل مقابلہ ہوا، جس میں برطانوی خواتین ہاکی ٹیم نے فتح حاصل کی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اس موقع پرمہمان خصوصی تھے جبکہ قائم مقام برطانوی ہائی کمشنربھی اس موقع پرموجودتھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے قومی کھیلوں میں کامیاب قرار پانے والی آرمی کی ٹیموں سے بھی ملاقات کی۔ قومی کھیلوں میں پاکستان آرمی کی ٹیموں نے150 گولڈ میڈلز حاصل کیے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی ٹیموں نے 7909پوائنٹس کیساتھ گولڈ،134چاندی اور96 کانسی کے تمغے حاصل کیے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More