Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کی وجہ سرمایہ کاروں کا حکومتی اقدامات پر اعتماد کا اظہار ہے۔ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ

گزشتہ ماہ نومبر 2019 میں کے ایس ای 100 انڈیکس میں 14 اعشاریہ 9 فیصد کا اضافہ ہوا

اسلام آباد (نیوز پلس) مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کی وجہ سرمایہ کاروں کا حکومتی اقدامات پر اعتماد کا اظہار ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ گزشتہ ماہ نومبر 2019 میں کے ایس ای 100 انڈیکس میں 14 اعشاریہ 9 فیصد کا اضافہ ہوا۔ جو مئی 2013 کے بعد کسی بھی مہینے میں سب سے زیادہ اضافہ ہے۔
مشیر خزانہ نے مزید کہا کہ 16 اگست 2019 سے انڈیکس میں 36 اعشایہ 6 فیصد یعنی 10 ہزار 500 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کی وجہ سرمایہ کاروں کا حکومتی اقدامات پر اعتماد کا اظہار ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More