Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پاکستانی سفیر مسعود خان کی امریکی محکمہ خارجہ کی انڈر سیکرٹری عذرا ضیا سے ملاقات

ملاقات میں مختلف شعبوں میں باہمی مفاد پر مسلسل رابطوں کے ذریعے پاکستان امریکا تعلقات کو مضبوط بنانے پر اتفاق

پاکستانی سفیر مسعود خان کی امریکی محکمہ خارجہ کی انڈر سیکرٹری عذرا ضیا سے ملاقات

ملاقات میں مختلف شعبوں میں باہمی مفاد پر مسلسل رابطوں کے ذریعے پاکستان امریکا تعلقات کو مضبوط بنانے پر اتفاق

ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے بعد عذرا ضیا نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ انہوں نے پاکستانی سفیر مسعود خان کے ساتھ انسانی حقوق اور افغان شہریوں کی نقل مکانی کی کوششوں اور پناہ گزینوں کے لیے پاکستان کی حمایت پرتعمیری بات چیت کی ۔

واشنگٹن (نیوزپلس) امریکہ میں پاکستان کے سفیر مسعود خان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انڈر سیکرٹری سویلین سکیورٹی ڈیموکریسی اور ہیومن رائٹس عذرا ضیا سے ملاقات کی اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ۔

ملاقات میں مختلف شعبوں میں باہمی مفاد پر مسلسل رابطوں کے ذریعے پاکستان امریکا تعلقات کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی انڈر سیکرٹری عذرا ضیا نے محکمہ خارجہ آمد پر پاکستانی سفیر کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔

ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے بعد عذرا ضیا نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ انہوں نے پاکستانی سفیر مسعود خان کے ساتھ انسانی حقوق اور افغان شہریوں کی نقل مکانی کی کوششوں اور پناہ گزینوں کے لیے پاکستان کی حمایت پرتعمیری بات چیت کی ۔

انہوں نے کہا کہ امریکا پاکستان کے ساتھ قریبی شراکت داری کا خواہاں ہے۔ 4دہائیوں سے زائد عرصے سے افغان مہاجرین کو عزت اور تحفظ فراہم کرنے پر پاکستان کا کردار قابل تحسین ہے۔ پاکستانی سفیر مسعود خان نے کہا کہ دونوں ممالک پاک امریکا روابط اور قریبی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے تعاون کو فروغ دینے پر کام کریں گے۔ انہوں نے رواں سال مارچ کے آخر میں پاکستان کا دورہ کرنے پر امریکی محکمہ خارجہ کی انڈر سیکرٹری عذرا ضیا کا شکریہ ادا کیا ۔

بشکریہ ۔ اے پی پی

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More