Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پاکستانی اداکارہ مہرین شاہ کا بھارتی پروڈیوسر راج گپتا پر جنسی ہراسگی کا الزام

مہرین شاہ نے کہا کہ راج گپتا نے متعدد موقعوں پر مجھے جنسی ہراسانی کی کوشش کی

پاکستانی اداکارہ مہرین شاہ کا بھارتی پروڈیوسر راج گپتا پر جنسی ہراسگی کا الزام

پاکستان شوبز انڈستڑی کی معروف اداکارہ مہرین شاہ نے بھارتی فلم پروڈیوسر راج گپتا پر فلم شوٹنگ کے دوران جنسی ہراساں کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے اپنے ویڈیو پیغام کہا ہے کہ پاکستانی ڈائکریکٹر احسان زیدی کے توسط سے وہ آذربائیجان کے شہر باکو میں فلم شوٹنگ کے لئے آئی ہیں اور یہاں فلم کے بھارتی پروڈیوسر راج گپتا نے ان کے ساتھ متعدد موقعوں پر جنسی ہراساں کرنے کی کوشش کی اور راج گپتا کی نازیبا حرکتوں پر پاکستانی ڈائکریکٹر احسان زیدی مکمل خاموش رہے اور انہوں نے اے روکنے کی کوشش نہیں کی۔

اداکارہ نے کہا کہ میرے دوٹوک انکار پر میرے ساتھ امیتازی سلوک برتا گیا مہرین نے مزید الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ جب میں بیمار ہو گئی تو کوئی مجھے اسپتال نہیں لے کر گیا اور آخری دن کی شوٹنگ پر مجھے کھانا تک نہیں دیا گیا۔

مہرین شاہ کا مزید کہناتھا کہ رات کو ہمارے ہوٹل میں طوائفوں کو لایا جاتا تھا اور اس میں اس کام میں بھی بھارتی پروڈیوسر ملوث تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More