Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پارلیمنٹ میں غیر ملکی عناصر کے آلہ کار بھی ہیں۔چوہدری شجاعت حسین

آرمی ایکٹ فوج کیلئے نہیں ملکی مفادات میں پاس کیا گیا

گجرات (نیوز پلس) سر براہ پاکستان مسلم لیگ(ق) چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ میں غیر ملکی عناصر کے آلہ کار بھی ہیں اپنے ایک بیان میں چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ آرمی ایکٹ فوج کیلئے نہیں ملکی مفادات میں پاس کیا گیا ہے خیال کیا جا رہا ہے پارلیمنٹ نے ایکٹ فوج کیلئے پاس کیا، حقیقت اس کے برعکس ہے۔پی ایم ایل کیو کے سر براہ نے کہا کہ آرمی ایکٹ پر حکومت اور اپوزیشن میں ہم آہنگی پیدا ہوئی ہے اورامید ہے قومی مفاد میں ہر ایکٹ پر ہم آہنگی کا مظاہرہ ہوگا۔چوہدری شجاعت کا مزید کہنا تھا کہ حکومت اور اپوزیشن مخالفت برائے مخالفت کو اہمیت نہ دیں، فیصلہ کرنا ہوگا ملک کو تباہ ہونے دیا جائے یا بچایا جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More