Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ٹی ٹوئینٹی ورلڈ کپ ، انگلیڈ نے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ،دفاعی چیمپئین آسٹریلیا ورلڈ کپ سے باہر

گروپ ون سے سی،ی فائنل میں پہنچنے والی دونوں ٹیمیں فائنل ہو گئی ہیں

ٹی ٹوئینٹی ورلڈ کپ ، انگلیڈ نے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ،دفاعی چیمپئین آسٹریلیا ورلڈ کپ سے باہر

سڈنی (نیوزپلس) ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 کے سپر 12 مرحلے کے اہم میچ میں انگلینڈ نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

جبکہ انگلینڈ کی جیت کے ساتھ ہی دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کا ورلڈکپ میں سفر اختتام پذیر ہوگیا۔

اب گروپ ون سے سیمی فائنل میں پہنچنے والی دونوں ٹیمیں فائنل ہوگئی ہیں جن میں انگلینڈ اورنیوزی لینڈ کی ٹیم شامل ہے۔

سڈنی میں کھیلے گئے اہم  میچ میں سری لنکا نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 142 رنز کا ہدف دیا تھا جو برطانوی ٹیم نے آخری اوور میں حاصل کرلیا۔

سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹ پر 141 رنز بنائے، پتھم نیسانکا 67 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔

جبکہ انگلینڈ کے فاسٹ بولر مارک ووڈ نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More