Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ٹیکس کلچر فروغ کے بغیر ملک آ گے نہیں بڑھ سکتا۔وزیر اعظم عمران خان

ہم نے سب سے زیادہ زور کرنٹ اکاو ٗنٹ خسارے کو کم کرنے پر لگایا ہے جس سے ہمارا کرنٹ اکاوٗنٹ خسارہ کم ہوگیا ہے

اسلام آباد(نیوز پلس) وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ جب تک ٹیکس کلچر نہیں ہوگا ہم آگے نہیں بڑھ سکتے۔ تاجر برادری ٹیکس کو قومی ذمہ داری سمجھ کر ادا کرے۔ روپے کی قیمت گرنے سے اشیاء مہنگی ہوجاتی ہیں۔ ٹیکس اکٹھا کرنے پر شبر زیدی اور ان کی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے اسلام آباد میں برآمد کندگان میں سیلز ٹیکس ریٹرن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت کو تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ خسارہ ملا۔ ہم نے سب سے زیادہ زور کرنٹ اکاو ٗنٹ خسارے کو کم کرنے پر لگایا ہے جس سے ہمارا کرنٹ اکاوٗنٹ خسارہ کم ہوگیا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ مہنگائی سے غریب پستا ہے۔ ہمارے ہاں پالیسیاں مفادات کیلئے بنائی جاتی ہیں۔ آج بنگلہ دیش اور بھارت گروتھ ریٹ میں ہم سے آگے نکل گئے ہیں۔ چین نے سب سے پہلے غربت کم کی۔انہوں نے کہا کہ دوسرے ممالک سے قرضے مانگنا وقار کے خلاف ہے۔ قرضے مانگ کر ہم کبھی خودمختار نہیں بن سکتے۔ ہم نے چائنہ کے ماڈل پر ملک کو اٹھانا ہے۔ پاکستان میں سونا، تانبا اور بہت زیادہ معدنیات پائی جاتی ہیں۔ روپے کی قیمت گرنے سے اشیاء مہنگی ہوجاتی ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ کرپشن نے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔ ماضی میں کرپشن نہ ہوتی تو معدنیات سے ملک کوبہت فائدہ ہوتا۔وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ ملک میں کاروبار کو آسان بنا رہے ہیں۔ حکومت کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم کرنے پر توجہ دے رہی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More