Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ُپی ٹی آئی کو بھارت،مشرقی وسطی ٰ اورامریکہ سمیت دنیا بھر سے فنڈنگ کی گئیں۔احسن اقبال

عمران خان پاکستان تحریک انصاف کی غیر ملکی فنڈنگ کی منی ٹریل ظاہر کیوں نہیں کر رہی

اسلام آباد(نیوز پلس) سیکرٹری جنرل پاکستان مسلم لیگ (ن) احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کو بھارت،مشر ق وسطیٰ اور امریکہ سمیت دنیا بھر سے فنڈنگ کی گئی اسلام آ باد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان پاکستان تحریک انصاف کی غیر ملکی فنڈنگ کی منی ٹریل ظاہر کیوں نہیں کر رہی،انہوں نے تئیس اکاؤنٹس کی تفصیلات الیکشن کمیشن کو جمع نہیں کروائیں۔ دوسروں پر کیچڑ اچھالنے والے خود کو مسٹر کلین ثابت کرتے ہیں۔ احسن اقبال نے کہا کہ کل حکومت کی ٹیم نے اپوزیشن پر الزام لگایا کہ حزب اختلاف الیکشن کمیشن پر دباؤ ڈال رہی ہے،حالانکہ حکومت نے خود ہتھکنڈے استعمال کیے۔ انہوں نے کہا کہ پانچ سال سے فارن فنڈنگ کا کیس چل رہا ہے ہم نے بس استدعا کی کہ اس پر روزانہ سماعت ہو۔لیگی رہنما ء نے کہا کہ تحریک انصاف نے تئیس اکاؤنٹس کی تفصیلات الیکشن کمیشن کو جمع نہیں کروائیں۔ دوسروں پر کیچڑ اچھالنے والے خود کو مسٹرکلین ثابت کرتے ہیں۔ کرپشن پر اپنا پورا بیانیہ تیار کیا لیکن دوسروں پر کرپشن کاالزام لگانے والی جماعت خود کرپٹ نکلی۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کا کوئی اکاؤنٹ ایسا نہیں ہے جو رجسٹرڈ میں نہ ہو جبکہ تحریک انصاف کے ایسے تئیس اکاونٹ ہیں۔ رولز اور آئین کہتے ہیں کہ تمام جماعتیں ملکی مفادات کیلئے کام کریں۔احسن اقبال نے کہا کہ عوام کو بے فکر رہنے کا مشورہ دینے والے عدالت میں کارروائی کو خفیہ رکھنے کی درخواست کیوں دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کیس پر عملدرآمد کر کے یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ کوئی فنڈنگ کے ذریعے اثرانداز نہ ہوسکے۔ کس کس سے پیسہ لیا؟ رسیدیں دینا ہوں گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More