Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

وفاقی وزیر فیصل واوڈا کا ٹاک شو میں بوٹ لانے کا معاملہ سینیٹ پہنچ گیا

سینیٹر کلثوم پروین نے سیاسی رہنماوں کی تذلیل اور وفاقی وزیر پر 2 ہفتوں کی پابندی سے متعلق سوالات اٹھا دیئے

اسلام آباد(نیوز پلس)پاکستان تحریک انصاف کے اہم رکن اور وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی جانب سے ٹاک شو میں لایا گیا بوٹ سینیٹ میں بھی موضوع بحث بن گیا، سینیٹر کلثوم پروین نے سیاسی رہنماوں کی تذلیل اور وفاقی وزیر پر 2 ہفتوں کی پابندی سے متعلق سوالات اٹھا دیئے۔وفاقی وزیر فیصل واوڈا کا ٹاک شو میں بوٹ لانے کا معاملہ سینیٹ پہنچ گیا، سینیٹر کلثوم پروین کہتی ہیں ٹاک شو میں ایک بوٹ لا کر رکھا گیا، جاوید عباسی اور قمر زمان کائرہ کی تذلیل کی گئی، کیا ہم تمام لوگ ٹاک شو میں جانا چھوڑ دیں۔ کیا دو ہفتے کی پابندی بہت ہے، یہ بوٹ میرے بچوں اور بھائیوں کا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More