Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

وفاقی وزیرمنصوبہ بندی ترقی اسد عمر سے چین کے سفیر یاوٗ جنگ کے ملاقات

ملاقات میں دونوں رہنماوٗں کا پاک چین کے درمیان سی پیک اور اقتصادی تعاون سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (نیوز پلس) وفاقی وزیرمنصوبہ بندی ترقی اسد عمر نے کہا ہے کہ کہ سی پیک منصوبوں میں آنے والے دنو ں میں مزید تیزی لائی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے چین کے سفیر یاؤجنگ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں کیا۔ ملاقات میں دونوں رہنماوٗں نے پاک چین کے درمیان سی پیک اور اقتصادی تعاون سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر وفاقی وزیر اسد عمر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسپیشل اکنامک زونز کا قیام اور اس پر عملدرامد حکومت کی اولین ترجیحات میں سے ایک ہے، اسپیشل اکنامک زون مینوفیکچرنگ میں مشترکہ منصوبوں کے قیام کو ممکن بنائے گا، یہ اکنامک زون دونوں اطراف کے کاروباری اداروں کو متحد کرے گا۔وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھاکہ زراعت کے شعبے میں تعاون میں اضافہ اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال پاکستانی معیشت کیلئے انتہائی اہم ہے۔پاکستانی مینوفیکچرنگ صنعتوں کیلئے یہ ضروری ہے کہ چینی کمپنیوں کے ساتھ شراکت کر کے عالمی ویلیو چین کا حصہ بنیں۔
چینی سفیر یاؤجنگ نے کہا کہ چینی سرمایہ کاروں اور پاکستانی مینوفیکچرنگ صنعتوں کے مابین تعلقات کو فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More