Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

وفاقی حکومت کا چھ ارب روپے مالیت کا ایک جامع پروگرام شروع کرنے کا اعلان

غیرملکی سرمایہ کاری 20 کروڑ 60 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

اسلام آ باد (نیوز پلس)وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے سال 2020 کو معاشی استحکام کا سال قرار دیا ہے۔چھ ارب روپے مالیت کا ایک جامع پروگرام شروع کیا جائے گا جس کے تحت عوام کو کھانے پینے کی ضروری اشیاء رعایتی نرخوں پر مہیا کی جائیں گی۔وفاقی کابینہ اجلاس میں کئے گئے فیصلوں سے متعلق پریس انفارمیشن ڈیپاٹمنٹ اسلام آباد میں میڈیا کو تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ملک بھر کے یوٹیلٹی سٹوروں کے ذریعے آٹا، چینی، گھی اور دالوں جیسی خوردنی اشیاء ارزاں نرخوں پر فراہم کی جائیں گی یہ پروگرام اگلے ہفتے شروع کیا جائے گا جبکہ مالی امداد کے کارڈز اگلے مہینے کے آخری ہفتے میں جاری کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہیلتھ کارڈز نئے مرتب کردہ ڈیٹابیس کے ذریعے مستحق افراد کو دیئے جائیں گے اور جن کے اعداد و شمار ڈیٹا بینک میں رجسٹر نہیں ہونگے ان کی مدد لنگر خانوں کے ذریعے کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ لنگر خانوں اور پناہ گاہوں کا جال ملک کے دوسرے حصوں تک بڑھایا جائیگا۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ کابینہ نے عالمی برداری سے مطالبہ کیا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی وسیع پیمانے پر ہونیوالی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے،کابینہ نے مودی حکومت کی جانب سے امتیازی قوانین کے ذریعے اقلیتوں کیخلاف شہریت کے متنازعہ قانون لانے کی بھی مذمت کی۔معاون خصوصی نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ ایک سال میں تجارتی خسارہ چالیس فیصد کم ہوا ہے۔ حسابات جاریہ کا خسارہ 73 فیصد کم ہوا ہے۔ غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 14 فیصد اضافہ اور ٹیکس وصولی 17 فیصد بڑھی ہے۔ اسی طرح سے درآمد میں کمی اور برآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔ غیرملکی سرمایہ کاری بیس کروڑ ساٹھ لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More