Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

وزیر داخلہ سیداعجاز احمد شاہ سے یورپین یونین کی سفیر اندرولہ کمینارا کی ملاقات

پاکستان کی ایف اے ٹی ایف سے متعلق معاملات میں بہتری کی امید ہے۔سفیر یوپین یونین

اسلام آ باد (نیوز پلس)وزیر سید داخلہ اعجاز احمد شاہ سے یورپین یونین کی سفیر اندرولہ کمینارا نے وزارت داخلہ میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں رہنماوٗں کے درمیان باہمی امور سمیت ایف اے ٹی ایف اور دیگر امور کو زیر بحث آئے۔ ایف اے ٹی ایف سے متعلق یورپین یونین کی سفیر نے کہاکہ پاکستان کی ایف اے ٹی ایف سے متعلق معاملات میں بہتری کی امید ہے، پاکستانی قوم اور حکومت نے نہایت ذمہ دارانہ کردار نبھاتے ہوئے مثبت سمت میں کارکردگی دکھائی ہے انہوں نے کہا کہ حالات اور سکیورٹی صورتحال میں بحالی پر وزارت داخلہ کی کارکردگی کو سراہا۔ سفیر یورپین یونین نے کہا کہ پاکستان میں آگے بڑھنے کے بے حد مواقع موجود ہیں اور اس وجہ سے ہم آگہی اور مزید بہتری کے لئے سیمینار کے انعقاد کرانے کے خواہاں ہیں جس پر وزیر داخلہ نے اس اقدام کا خیر مقدم کیا اس موقع پر وزیرداخلہ نے کہا کہ اس نوعیت کے پروگرامز کا منقعد ہونا نہایت کارآمد ثابت ہوگا- انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے درپیش مسائل کے حل کے لئے بالکل درست سمت میں آگے بڑھ رہا ہے اور وقت کے ساتھ ساتھ چیزوں میں واضح حد تک بہتری آرہی ہے۔
یورپین یونین اور پاکستان کے تعلقات کے معاملے پر بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے سفیر کو اس بات کی یقین دہانی کروائی کہ
باہمی امور میں تعاون کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گے- جس کا سفیر اندرولہ کمیناراصاحبہ نے خیرمقدم کیا- معاشی صورتحال پر گفتگو کے دوران وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے کہاکہ حکومت کی کوششوں کا نتیجہ یہ ہے کہ اب معاشی صورتحال کی صورت میں مثبت بہتری واضح ہے۔ اس بات سے اتفاق کرتے ہوئے سفیر یورپین نے کہا کہ بالکل پاکستان کے حالات میں بہتری آئی ہے اور امید ہے کہ یہ بہتری ایسے ہی آگے جائیگی۔ ویزہ اور بیرون ملک سفر کے بارے میں بات کے دوران وزیر داخلہ اعجازشاہ کا موقف یہ تھا کہ غیرقانونی طور پر بیرون ملک جانے والے لوگوں کا مسئلہ صرف پاکستان کا نہیں ہے بلکہ بین الاقوامی لیول پر بہت ممالک اس مسئلے کا شکار ہیں، جہاں تک پاکستان کا تعلق ہے ہم اپنے طور پر اس مسئلے کے حل کے لئے تمام ضروری اقدام کر رہے ہیں جس پر یورپین یونین کی سفیر نے اطمینان کا اظہار کیا۔ ملاقات میں دونوں رہنماوٗں نے باہمی امور اور ترقیاتی لائحہ عمل کے لئے یکجا ہو کر کام کرنے کی کوشش کرنے کا عزم ظاہر کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More