Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

وزیر اعظم عمران خان کا وزیر خارجہ کو ایران،امریکہ اور سعودی عرب کے دورں کی ہدایت

وزیر اعظم نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ ان ممالک کے فوجی رہنماؤں سے ملاقات کریں

اسلام آباد (نیوز پلس)وزیر اعظم عمران خان نے امریکا اور ایران کے مابین پیدا ہونے والے کشیدہ صورتحال کے پیش نظر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو سعودی عرب، ایران اور امریکا کے دوروں کی ہدایت کردی ہے۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ میں نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو ریاض، تہران اور واشنگٹن کے وزرائے خارجہ سے ملاقات کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعظم نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ ان ممالک کے فوجی رہنماؤں سے ملاقات کریں۔انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ اور آرمی چیف ان ممالک کو واضح پیغام دیں گے کہ پاکستان امن کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے، لیکن اسلام آباد کسی جنگ کا حصہ نہیں بن سکتا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More