Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

وزیر اعظم عمران خان پاکستان کو اصلاحات کے ذریعے فرسودہ نظام سے چھٹکارا دلانا چاہتے ہیں۔ہمایوں اختر خان

وزیر اعظم عمران خان کے ویٹرن کی وجہ سے دنیا میں پاکستان کی اہمیت کو تسلیم کیا جارہا ہے

لاہور (نیوز پلس) مرکزی رہنما ء پاکستان تحریک انصاف ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے ویٹرن کی وجہ سے دنیا میں پاکستان کی اہمیت کو تسلیم کیا جارہا ہے۔پاکستان کی معیشت اور ہماری سمت کے موضوع پر منعقد ہ تقریب میں خطاب میں ہمایوں اختر نے کہا کہ، وزیر اعظم عمران خان نے عالمی اقتصادی فورم میں انتہائی موثر خطاب کیا جسے بھرپور پذیرائی ملی،حکومتی اقدامات کے باعث معاشی استحکام،مالی و تجارتی خساروں میں کمی اور سرمایہ کاری کیلئے اعتماد بحال کرنے میں مدد ملی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے دنیا بھر میں خود کو ویڑن رکھنے والے لیڈر کے طو رپر تسلیم کرایا ہے،وزیر اعظم عمران خان نے عالمی اقتصادی فورم میں انتہائی موثر خطاب کیا جسے بھرپور پذیرائی ملی، وزیر اعظم عمران خان پاکستان کو اصلاحات کے ذریعے فرسودہ نظام سے چھٹکارا دلانا چاہتے ہیں لیکن جن طبقات کے اس نظام سے مفادات وابستہ ہیں وہ اس کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں اور مزاحمت بھی کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ حالات اس نہج پر پہنچ گئے تھے کہ حکومت کو ”اب نہیں کبھی نہیں“کے فارمولے پر عمل پیرا ہونا پڑا اور ہم نے اپنے سیاسی مفادات کو پس پشت ڈالتے ہوئے کڑوی گولی نگلی اس کے مثبت اثرات سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں، ہمایوں اختر خان نے کہا کہ موڈیز نے پاکستان کی پوزیشن منفی سے مستحکم کر دی ہے جبکہ 2018ء میں آؤٹ لک کم کر کے منفی کر دیا گیاتھا،اسی طرح کاروبار میں آسانی کے اشاریوں میں پاکستان کی درجہ بندی میں 28 پوائنٹس کی بہتری آئی جبکہ عالمی بینک نے گزشتہ سال پاکستان کو دس بڑے اصلاحات کرنے والے ممالک میں شامل کیا ہے،بلومبرگ نے بھی پاکستان سٹاک ایکسچینج کو گزشتہ تین ماہ کے دوران دنیا کی بہترین کارکردگی دکھانے والی مارکیٹوں میں شامل کیا ہے،انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو آگے بڑھتا اور ترقی کرتا ہوا پاکستان ہضم نہیں ہو رہا اور منفی پراپیگنڈا کیا جارہا ہے لیکن پاکستان کی قسمت کو کھوٹا کرنے کی تدبیریں کرنے والوں کو سوائے ناکامی کے کچھ حاصل نہیں ہوگا

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More