Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

وزیراعظم عمران خان کا دورہ ایران خلیج میں امن و سلامتی کا پیش خیمہ ثابت ہو گا۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

عمران خان دنیا بھر میں روشن پاکستان کا چہرہ متعارف کرا رہے ہیں

اسلام آباد(نیوز پلس) معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا دورہ ایران خلیج میں امن و سلامتی کا پیش خیمہ ثابت ہو گا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہو ئے انہوں نے کہ عمران خان دنیا بھر میں روشن پاکستان کا چہرہ متعارف کرا رہے ہیں، اقوام متحدہ میں وزیراعظم عمران خان کی تقریر ایک عالمی مدبر مسلم رہنما کا خطاب تھا، انہوں نے دوٹوک الفاظ میں پوری امت مسلمہ کی ترجمانی کی۔وزیراعظم عمران خان کا دورہ ایران خلیجی خطے میں امن و سلامتی کا پیش خیمہ ثابت ہوگا۔خطے میں کشیدگی کے خاتمے کیلئے ثالثی کا کردار امت مسلمہ اور دنیا کی طرف سے وزیراعظم عمران خان کی قائدانہ صلاحیتوں پر اعتماد کا مظہر ہے۔معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ خطے میں کشیدگی کے خاتمے کیلئے ثالثی کا کردار وزیراعظم کی قائدانہ صلاحیتوں پر اعتماد کا مظہر ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More