Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

وزیراعظم عمران خان نے قومی سلامتی کمیٹی کی تشکیل نو کر دی

قومی و اسٹریٹجک فیصلوں کا اہم ترین فورم 12 ارکان پر مشتمل ہوگا

اسلام آباد(نیوس پلس)وزیراعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کی تشکیل نو کر دی، عمران خان قومی سلامتی کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے۔قومی و اسٹریٹجک فیصلوں کا اہم ترین فورم 12 ارکان پر مشتمل ہوگا، وزیر دفاع پرویز خٹک، وزیر داخلہ اعجاز شاہ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ، معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان، معاون خصوصی نیشنل سیکیورٹی ڈویژن قومی سلامتی کمیٹی میں شامل ہیں۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، تینوں مسلح افواج کے سربراہان بھی سلامتی کمیٹی کا حصہ ہونگے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More