Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی اہم ملاقات

ملاقات کے دوران پولیس کی اصلاحات پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(نیوز پلس) وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اہم ملاقات کی، ملاقات کے دوران پولیس کی اصلاحات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو اسلام آباد طلب کیا تھا، سردار عثمان بزدار کابینہ کا اجلاس مختصر کرنے کے بعد اسلام آباد چلے گئے جہاں انہوں نے عمران خان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پولیس کیساتھ ساتھ پنجاب حکومت سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔ با خبر ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے وزیراعظم عمران خان کو پنجاب پولیس اصلاحات سے متعلق بھی آگاہ کیا۔ اس ملاقات کے دوران صوبے میں ہونے والے ترقیاتی کاموں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More