Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

وزارت مذہبی امور میں وائیٹ کالر کرائم ہورہے ہیں۔سینیٹر شیریں رحمن

وزارت کی آڈٹ پر سارے محکمے ششدر ہیں

اسلام آباد (نیوز پلس)پاکستان پیپلز پارٹی اہم رہنما ء سینیٹر شیری رحمان نے انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزارت مذہبی امور میں وائیٹ کالر کرائم ہورہے ہیں۔ وزارت کی آڈٹ پر سارے محکمے ششدر ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں شیری رحمان نے کہا کہ وزارت مذہبی امور کی ایک لاکھ 8 ہزار ایکڑ زمین میں سے نصف سے زیادہ بغیر معاوضے کے دوسروں کو دی جا چکی ہے۔ مذہبی امور کے چیف سیکرٹری نے اس عمل کا دفاع کرنے سے معزوری ظاہر کی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزارت میں اربوں کھربوں کی خوردبرد ہوچکی ہے۔ بابا گرو نانک کی زمین پر ڈی ایچ اے سیون اور وزارت مذہبی امور کی زمین پر مالز بن گئے ہیں۔ ہم نے اس معاملے پر ڈی جی ایف آئی کو بھی پی اے سی میں دعوت دی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More