Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

وراثتی سرٹیفیکیٹس کا اجرا سٹیٹ آف دی آرٹ منصوبہ ہے ۔ بیرسٹر فروغ نسیم

اس منصوبے سے عدالتوں پر مقدمات کے دبائو میں 25 سے 30 فیصد کمی ہو گی

اسلام آباد (نیوزپلس) وفاقی وزیر قانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم نے وراثتی سرٹیفکیٹس کے اجراء کو ایک سٹیٹ آف دی آرٹ منصوبہ قرار دیتے ہوئے کہنا تھا کہ اس کے دور رس اثرات مرتب ہوں گے، جب ہم یہ سسٹم بناکر چلے جائیں گے تو لوگ ہمیں یاد کریں گے۔ بدھ کو پنجاب میں وراثتی سرٹیفکیٹس کے اجرا کی تقریب سے خطاب میں فروغ نسیم نے وزیر اعظم عمران خان کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس منصوبہ کا کریڈٹ وزیر اعظم کو جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں دو تین ماہ قبل اس منصوبہ کو شروع کیا گیا،350 کے قریب درخواستیں آئیں اور317 قانونی ورثا کووراثتی سرٹیفکیٹس جاری کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک قابل عمل اقدام ہے، وکلاءنے اس پر کافی شور کیا، پنجاب کی گیارہ بارہ کروڑ کی آبادی میں اس کے اثرات آئیں گے۔

وفاقی وزیر قانون اور انصاف نے کہا کہ یہ ایک سٹیٹ آف دی آرٹ منصوبہ ہے، آج کے پی نے بھی یہ قانون پاس کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں آن لائن ویریفکیشن کے بعد گھر بیٹھے بھی وراثتی سرٹیفیکیٹس حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ وفاقی وزیر قانون اور انصاف بیرسٹر فروغ نسیم نے اس اقدام پر وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، وزیر داخلہ شیح رشید احمد، وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت اور چئیرمین نادرا طارق ملک کو بھی خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ انہوں نے بہترین کام کیا ہے۔ انہوں نے کہ وراثتی سرٹیفیکیٹس کے اجراءسے عدالتوں پر مقدمات کے دبائو میں 25 سے 30 فیصد کمی ہو گی، بیرون ملک پاکستانی سفارت خانوں اور مشنز نے نادرا کے ساتھ ملکر اس کو لانچ کردیا ہے جس پر وزیر خارجہ اور سیکرٹری خارجہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More