Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

نیب نے پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ کو احتساب عدالت میں پیش کر دیا

سید خورشید شاہ انکوائری میں تعاون نہیں کر رہے۔نیب

سکھر(نیوز پلس) آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ کو احتساب عدالت میں پیش کر دیا گیا۔ نیب کی جانب سے سید خورشید شاہ کے 15 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔سکھر کی احتساب عدالت نے پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس کی سماعت کی۔ خورشید شاہ کے وکیل مکیش کمار نے موقف اپنایا کہ خورشید شاہ کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، کشمیر اور دیگر مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے خورشید شاہ کو گرفتار کیا گیا، نیب نے ان کے خلاف 2014 میں بھی انہی الزامات کے تحت انکوائری کی تھی، ہائی کورٹ کے حکم پر 2014 میں نیب نے ہی خورشید شاہ کے خلاف کیس ختم کیا تھا۔وکیل نیب نے موقف اختیار کیا خورشید شاہ پر آمدن سے زائد اثاثے رکھنے کے الزام میں انکوائری شروع کی ہے،سید خورشید شاہ انکوائری میں نیب سے تعاون نہیں کر رہے، نیب سے تعاون نہ کرنے پر خورشید شاہ کو گرفتار کیا گیا، خورشید شاہ کو لیٹر لکھے گئے مگر عدم تعاون رہا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More