Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

نواز شریف کو السلام علیکم، نواز شریف نہیں آ رہے، نہیں آ رہے، نہیں آ رہے، بات ختم۔شیخ رشید احمد

عمران خان جب تک عثمان بزدار کے ساتھ ہیں، میں ان کے ساتھ ہوں

لاہور (نیوز پلس) ریلوے کے وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو السلام علیکم، نواز شریف نہیں آ رہے، نہیں آ رہے، نہیں آ رہے، بات ختم،شہباز شریف واپس آ سکتے ہیں۔ لاہور میں نیوز کانفرنس میں شیخ رشید نے کہا کہ شہباز شریف اور مریم کے خلاف نئے مضبوط کیسز کھلنے والے ہیں۔وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ فروری مارچ حکومت کے لیے مشکل مہینے ہیں، پھر سب ٹھیک ہونا شروع ہو جائے گا، مسائل ہیں، مہنگائی ہے، مہنگائی اپنی جگہ ہے، لیکن وزیرِ اعظم عمران خان کی جگہ کوئی متبادل نہیں، آئی ایم ایف ایک مجبوری ہے ہمیں سب چینلز کو ایک آنکھ سے دیکھنا چاہیے۔شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان جب تک عثمان بزدار کے ساتھ ہیں، میں ان کے ساتھ ہوں، مارچ میں پاکستان ریلوے میں ایک لاکھ نوکریاں نکلیں گی۔انہوں نے کہا کہ ہم نے کشمیر کے ایشو پر اب تک کمزوری دکھائی ہے، کشمیر کے مسلمانوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے پاکستانی عوام تاریخی ردِ عمل دیں گے۔شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان نے امریکا اور ایران کے درمیان جاری چپقلش میں ذمے داری کا مظاہرہ کیا ہے، پاکستان کی سر زمین کسی کے خلاف استعمال نہیں ہو گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More