Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ننکانہ صاحب واقع ملکی سا لمیت بھائی چارے کے دشمنوں نے گھناوٗنی سازش کی ہے۔وزیرِ داخلہ سید اعجاز احمد شاہ

ننکانہ صاحب واقع میں ملوث تما م کرداروں کو کیفردار تک پہنچائیں گے۔

ننکانہ صاحب (نیوز پلس)ننکانہ صاحب واقع پر وزیرِ داخلہ سید اعجاز احمد شاہ نے کہا ہے کہ ملکی سا لمیت بھائی چارے کے دشمنوں نے گھناوٗنی سازش کی ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے ننکانہ صاحب میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان اور ہماری ہمدردیاں سکھ کمیونٹی کے ساتھ ہیں واقعے کے تمام کرداروں کو کیفرِ کردار تک پہنچائیں گے۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھاکہ ننکانہ صاحب بین المذاہب ہم آہنگی کی بہترین مثال ہے، ننکانہ واقعے کو عالمی میڈیا میں توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا، ننکانہ صاحب میں پیش آئے افسوس ناک واقعے کا مقدمہ درج ہو چکا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More