Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

نئے پاکستان کا ویژن لوگوں کو غربت سے نجات دلانا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان

لاہور میں راوی ریور فرنٹ اربن ڈویلپمنٹ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر خطاب

لاہور ۔ (نیوز پلس ) وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ نئے پاکستان کا ویژن لوگوں کو غربت سے نجات دلانا ہے لاہور میں راوی ریور فرنٹ اربن ڈویلپمنٹ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پراپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ منصوبہ بندی کے تحت یہ شہر جدید سہولتوں سے آراستہ ہوگا اور شہر میں ساٹھ لاکھ درخت لگائے جائیں گے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کہا کہ ملک اور بیرون ملک سے لوگ اس بڑے منصوبے میں دلچسپی کا اظہار کررہے ہیں۔ انہوں نے صوبائی حکومت کو ہدایت کی کہ اس منصوبے کو شروع کرنے میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے اور اس سلسلے میں وفاقی حکومت کے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔
وزیراعظم نے کہاکہ حکومت نیوسٹی منصوبے میں بنیادی ڈھانچہ فراہم کریگی جبکہ باقی شہر کی تعمیر سرمایہ کاری سے کی جائیگی۔
وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ اس شہر میں انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی اور تعلیم کے علیحدہ مراکز ہوںگے اور سٹی میں نادار لوگوں کیلئے سستی رہائش گاہیں بھی ہوںگی۔
وزیر اعظم نے مزید کہا کہ حکومت کم شرح منافع پر قرضے بھی دے رہی ہے تاکہ تنخواہ دار طبقہ، محنت کش اور کم آمدنی والے گروپس اپنے لئے ذاتی مکان حاصل کرسکیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More