Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

میں بہت پرانے گانے سنتی اور گنگناتی ہوں ۔ اداکارہ حبا بخاری

شہنشاہ غزل کی غزل ’مجھے تم نظر سے گرا تو رہے ہو ،گنگنیا

کراچی (نیوزپلس) پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ حبا بخاری نے انکشاف کیا ہے کہ وہ بہت پرانے گانے سنتی اور گنگناتی ہیں۔

حبا بخاری کی سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی ایک مختصر سی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شو کی میزبان اُن سے گانا گنگنانے کی فرمائش کرتی ہیں جس پر حبا بخاری کہتی ہیں کہ وہ بہت پرانے گانے سُنتی ہیں اور انہیں پرانے گانے ہی آتے ہیں۔

حبا بخاری کا مزید کہنا ہے کہ وہ اپنی حقیقی زندگی میں بھی پرانے گانے ہی گاتی رہتی ہیں۔

شو کی میزبان کی جانب سے دوبارہ پوچھا جاتا ہے کہ جب ڈرامے فتور میں ہیروئن دلنشین کا دل ٹوٹا تو اُس نے کونسا گانا گیا ؟

اس پر حبا بخاری نے پاکستان کے لیجنڈری گلوکار، شہنشاہ غزل کا گانا ’مجھے تم نظر سے گرا تو رہے ہو، مجھے تم کبھی بھی بھلا نہ سکو گے،‘ گنگنا کر سنایا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More