Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

میرا وژن پاکستان کو فلاحی ریاست بناناہے۔وزیر اعظم عمران خان

ملک کو مستحکم کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں

اسلام آ باد (نیوز پلس)وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ 2019 ہمارے لیے مشکل سال تھا لیکن ملک کو مستحکم کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں سال 2020 میں ملک ٹیک آف کرے گا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ایئر یونیورسٹی کے سنگِ بنیاد کی تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ ہمارا ہدف پاکستان کانظام ٹھیک کرنا اور اداروں کو مضبوط بنانا ہے۔ 2019 میں عوام کو مشکل سے گزرنا پڑا، 2020 میں خوشحالی آئے گی، لوگوں کو نوکریاں ملیں گی۔عمران خان نے کہا کہ میرا وژن پاکستان کو فلاحی ریاست بناناہے ماضی کے حکمرانوں کا وژن ایشین ٹائیگر تھا جو محدود وژن ہے، ہماراٹارگٹ پاکستان کا سسٹم ٹھیک کرکے میرٹ کو لانا ہے کیونکہ بڑے لوگوں اور اداروں کا وژن بھی بڑا ہوتا ہے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ماضی میں پاکستان میں تعلیم کے شعبے پر توجہ نہیں دی گئی جبکہ 60 کی دہائی میں دیگر ملکوں کے طالب علم تعلیم حاصل کرنے پاکستان آتے تھے،تعلیم کے شعبے میں درپیش مالی رکاوٹیں عارضی ہیں جبکہ اعلیٰ تعلیم کا معیار بڑھانا ضروری ہے، تکنیکی انقلاب سے فائدہ اٹھائیں مصنوعی انٹیلی جنس سے انقلاب آنیوالا ہے، جس طرح ڈگریاں مل رہی ہیں ان پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔وزیر اعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ہم کم آمدنی والے طبقے کے لیے یوٹیلیٹی اسٹورز پر سستی چیزیں دیرہے ہیں جبکہ غریب بستیوں میں لنگر شروع کیے جارہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More