Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

مونس الہی کو وفاقی کابینہ کا حصہ بنایا جائے۔ڈاکٹر غلام رضا چنا

تحریک انصاف سے اختلافات کے باجود ہماری جماعت انکو سپورٹ کر رہی ہے۔مرکزی سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ (ق)

گھوٹکی (نیوز پلس)مرکزی سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ (ق)ڈاکٹر غلام رضا چنا نے کہا ہے (ق) لیگ کو پاکستان تحریک انصاف کی حکومت سے اختلاف ہونے کے باجود ہم انکی سپورٹ کر رہے ہیں یہ ہماری جماعت کا بڑا پن ہے۔اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر غلام رضا چنا کا کہنا تھا کہ ہمارے کارکنان کو پی ٹی آئی سے سخت تحفظات ہیں۔میرے سمیت جماعت کے تما م کارکن یہ چاہتے ہیں مونس الہی وفاقی کابینہ کا حصہ بنیں۔تحریک انصاف کی حکومت نے مونس الہی کا وفاقی کابینہ کا حصہ بنانے کا وعدہ کیا تھا لیکن ابھی تک وہ وعدہ وفا نہیں کیا جا رہا۔جس کی وجہ سے ہماری جماعت کے کارکنان سخت مایوس ہیں۔ڈاکٹر چنا کامزید کہنا تھا کہ میں بطور پارٹی کارکن اور (ق) لیگ تمام کارکنان تحریک انصاف کی حکوت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پاکستان مسلم لیگ (ق) کے تمام تحفظات دور کیئے جائیں اور مونس الہی کو فوری طور پر وفاقی کا حصہ بنایا جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More