Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

مولانا فضل الرحمن کامارچ کشمیریوں کی آزادی کیلئے نہیں چوروں کی آزادی کیلئے ہے۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

فضل الرحمن سیاسی حلوے کے حصول کیلئے اسلام آباد کو لاک ڈاؤن نہ کریں

اسلام آباد(نیوز پلس) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے نواز شریف کی گفتگو کے بعد فضل الرحمن کے مارچ کی بلی تھیلے سے باہر آگئی، ثابت ہوگیا ان کا مارچ کشمیریوں کی آزادی کیلئے نہیں چوروں کی آزادی کیلئے ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مولانا مظلوموں کے لئے نہیں بلکہ کرپشن کنگز کو تحفظ دینے کے لیے باہر نکل رہے ہیں۔معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور شہباز شریف سمیع اللہ اور کلیم اللہ کا کھیل کھیل رہے ہیں، کبھی بال شہباز شریف کے پاس ہوتی ہے تو کبھی نواز شریف کے پاس، تاہم دونوں گول کرنے میں ناکام ہیں کیونکہ دونوں کے گول پوسٹ الگ الگ ہیں، آج ماڈل ٹاؤن میں ہونے والا اجلاس بھی اسی کھیل کا حصہ ہے۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ عوام جانتے ہیں کہ فضل الرحمن سیاسی حلوے کے شیدائی ہیں، فضل الرحمن سیاسی حلوے کے حصول کیلئے اسلام آباد کو لاک ڈاؤن نہ کریں، آقاؤں کی خوشنودی کیلئے بھارت کیخلاف یوم سیاہ کو سیاست کیلئے چنا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More