Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

مودی کی انتہا پسندانہ سوچ سے خطے کو سنگین خطرات لا حق ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب سرادر عثمان بزدار

پاکستان آج پہلے سے کہیں زیادہ محفوظ اور پر امن ملک ہے۔

لاہور (نیوز پلس) وزیراعلیٰ پنجاب سرادر عثمان بزدارنے کہا ہے کہ مودی کی انتہا پسندانہ سوچ سے خطے کو سنگین خطرات لا حق ہیں، عالمی برادری کشمیریوں پر مظالم روکنے کیلئے عملی اقدامات کرے وزیر اعلیٰ نے عالمی یوم امن پر اپنے پیغام میں کہا اللہ تعالیٰ نے امن و آتشی کے لئے کائنات تخلیق کی، افسوس کا مقام ہے کہ انسان اللہ تعالیٰ کے اس ابدی پیغام کو فراموش کرچکا ہے، آج دنیا بھر میں انتہاء پسندانہ سوچ کے باعث امن کو سنگین خطرات لاحق ہیں، مقبوضہ کشمیر، فلسطین اور دیگر علاقوں میں بسنے والے انسان امن کے متلاشی ہیں،
انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت کی ہٹ دھرمی کے باعث تنازعہ کشمیر خطے کے امن کیلئے خطرہ بن چکا ہے، مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیرمیں ظلم، بربریت اور سفاکیت کے ذریعے امن کو روند ڈالا ہے، بین الاقوامی برادری کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی دھجیاں اڑانے سے روکنے کیلئے عملی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے، نریندر مودی کی انتہاء پسندانہ سوچ نے خطے کو سنگین خطرات سے دوچار کر رکھا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ امن کی ضرورت اور اہمیت وہی جانتا ہے جو جنگوں سے گزرا ہو، غربت، نا انصافی، جہالت، محرومی، جارحیت اور توسیع پسندانہ عزائم امن کے قیام میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں، امن کا براہ راست تعلق ترقی اور خوشحالی سے جڑا ہوا ہے، پاکستان ایک امن پسند ملک ہے، پاکستان او راس کے عوام امن کی اہمیت کو خوب جانتے ہیں اور پاکستان آج پہلے سے کہیں زیادہ محفوظ اور پر امن ملک ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More