Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

موجودہ حکومت پاکستان کی کرپٹ ترین حکومت ہے۔احسن اقبال

آرمی چیف کے مسئلے پر حکومت نے سب کی جگ ہنسائی کرائی

لاہور(نیوز پلس) سیکرٹری جنرل پاکستان مسلم لیگ(ن) احسن اقبال نے کہا ہے کہ اہم محکموں میں 6سے7سیکریٹری تبدیل ہوچکے ہیں جب کہ آرمی چیف کے مسئلے پر حکومت نے سب کی جگ ہنسائی کرائی، انہیں ہاتھ پکڑکرچلایاجارہاہے،چھوڑیں تویہ گرجاتے ہیں۔لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ قومی اداروں کے لئے سب کوایک جگہ ہوناپڑتاہے، پاکستان تحریک انصاف نے ہماری بدترین کردارکشی کی مگر ہم نے عثمان بزدار اورشہبازشریف میں قومی معاملات پرفرق نہیں کیا انہوں نے وزیر اعظم عمران خان اور پی ٹی آ ئی کی حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سنا ہے و زیراعظم نے قانونی اورمعاشی ٹیم کوشاباش دی ہے، عوام پوچھ سکتے ہیں کس بات کی شاباش دی ہے؟کیاآلوپیازکی قیمت آسمان تک پہنچانیپرشاباش دی ہے؟کیاصنعت کاپھٹہ بٹھانے پرشاباش دی ہے؟ ایچ ای سی اورصحت کابجٹ کاٹنے پر مبارکباددی ہے۔احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان میں معاشی ترقی کاسفرخواب بن چکاہے،10لاکھ افرادبیروزگارہو چکے ہیں وزیراعظم شاباش دیرہے ہیں اور 6لاکھ سیزائدافرادخط غربت سے نیچے جاچکے ہیں، 2013میں پاکستان کی معیشت ایشیامیں تیزترین معیشت میں شمارہوتی تھی، آج پاکستان کی معیشت کاشمارسست رومعیشتوں میں ہوتاہے۔حکومت کی سفارتی پالیسی کو نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کی بدترین سفارتی ناکامی ہے کہ مقبوضہ کشمیرسیکرفیونہیں ہٹ سکا، مقبوضہ کشمیر جیسا بلیک آؤٹ فلسطین میں بھی نہیں پھر وزیراعظم کونیندکیسی آتی ہے؟ مسئلہ کشمیرپروزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کن ممالک کے دورے کئے؟ وزیر خارجہ مریدوں کے ساتھ بیان داغ کرسمجھتے ہیں کہ کشمیرکاحق اداکردیا۔انہوں نے کہاکہ سی پیک پرتنازع کھڑ اہوناوزراکے بیانات ہیں، ایلس ویلزنے بیان میں وزیراعظم،شیخ رشیداوردیگروزراکے بیانات کاحوالہ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کی برآمدات کابیشترشماردرآمدات پرہوتاہے، اند ھوں کی طرح درآمدات پرپابندی لگادی گئی،برآمدات میں کمی آئی، عوام پہلے ہی بجلی کے بل برداشت نہیں کرسکتے، بجلی کی قیمت میں اضافے سے بجلی چوری میں اضافہ ہوگا، عمران صاحب! آپ کی اورآپ کی کابینہ کی غربت ختم ہورہی ہے، جب آپ لوگ اتریں گے عوام ماضی کے تمام اسکینڈل بھول جائیں گے۔احسن اقبال نے کہا کہ پی ٹی آئی والے کہتے تھے90دن میں رشوت ختم کردیں گے لیکن رشوت کے ر یٹ 100گنااوپر جا چکے ہیں، پہلے کبھی ایسا نہیں تھا،موجودہ حکومت پاکستان کی کرپٹ ترین حکومت ہے، راتوں رات جب ڈالرکی قدربڑھی توکتنے لوگوں نے کروڑوں کمائے، کیاکسی نے تحقیق کی کہ کس نے راتوں رات ڈالرکمائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More