Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

منشیات کی سمگلنگ پر قابو پانا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ وفاقی سیکرٹری برائے نارکوٹکس اکبر درانی

منشیات کے استعمال کے ملک کی مجموعی ترقی پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں

اسلام آباد (نیوزپلس) وفاقی سیکرٹری برائے نارکوٹکس اکبر درانی نے کہا ہے کہ منشیات کی سمگلنگ پر قابو پانے کے لئے مشکوک گاڑیوں کی چیکنگ اور سکروٹنی کے لئے جدید ترین سازوسامان کی خریداری اور فعال نظام وضع کیا جا رہا ہے

وفاقی سیکرٹری اکبر درانی نے واضح کیا ہے کہ منشیات کی سمگلنگ پر قابو پانے کیلئے مشکوک گاڑیوں کی چیکنگ اور سکروٹنی کے لئے جدید ترین سازوسامان کی خریداری اور فعال نظام وضع کیا جا رہا ہے۔

جمعرات کے روز وفاقی سیکرٹری اکبر درانی کی زیرصدارت وفاقی وزارت نارکوٹکس کنٹرول کے ذیلی ادارے ”قومی فنڈ برائے کنٹرول استحصال منشیات (این ایف سی ڈی اے) کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزارت انسداد منشیات فروع اور وزارت نارکوٹکس کنٹرول کے اعلی حکام بھی شریک ہوئے۔

وفاقی سیکرٹری نے حکام پر زور دیا کہ منشیات کی سمگلنگ پر قابو پانے کے لئے گاڑیوں کی جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے چیکنگ کے لئے جدید ترین آلات کی خریداری اور فعال نظام وضع متعارف کروانا ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ منشیات کی سمگلنگ پر قابو پانا وقت کی اہم ضرورت ہے کیونکہ منشیات کے استعمال کے ملک کی مجموعی ترقی پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

وفاقی سیکرٹری اکبر درانی نے کہا کہ نشے کی لعنت کے خاتمے اور نشے کے عادی افراد کے علاج معالجے اور ان کی بحالی کیلئے جدید مراکز کے قیام کے لئے وزارت خزانہ سے فنڈز فراہم کرنے کی درخواست کی جائے گی، ان مراکز میں عالمی معیار کے مطابق مناسب ادویات اور سازوسامان کی دستیابی یقینی بنائی گی۔

شرکاءنے اس بات پر اتفاق کیا کہ منشیات کے استعمال کے خلاف جاری مہم کا دائرہ کار صوبوں تک بڑھایا جائے تاکہ اس کے حوصلہ افزاءاور بہتر نتائج برآمد ہو سکیں۔ آخر میں اس عزم کا اعادہ کیا کہ منشیات کی لعنت کے خاتمے کے لئے دستیاب وسائل کو ہر ممکن بروئے کار لایا جائے تاکہ معاشرے کو اس لعنت سے چھٹکارہ دلایا جا سکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More