Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

مصباح الحق نے بطور چیف سلیکٹر کا عہدہ چھوڑ دیا

عہدہ چھوڑنا یہ میری چوائس ہے۔ ہیڈ کوچ مصباح الحق

لاہور (نیوز پلس) پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ مصباح الحق نے بطور چیف سلیکٹر کا عہدہ چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں چیف سلیکٹرکا عہدہ چھوڑنے جا رہا ہوں، قذافی اسٹیدیم لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصباح الحق نے کہا کہ ٓآئندہ10 سال میں دس کمٹمنٹ ہیں اس لیے عہدہ چھوڑ رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ عہدہ چھوڑنے سے متعلق مختلف باتیں کی جارہی ہیں، جبکہ ایسی کوئی بات نہیں یہ میری اپنی چوائس ہے۔مصباح الحق نے وزیر اعظم سے مملاقات کے حوالے سے بتایا کہ عہدہ چھوڑنے کا وزیراعظم عمران خان سے ہوئی ملاقات سے کوئی تعلق نہیں ہے، بورڈ نے بھی اس بارے میں کچھ نہیں کہا۔انہوں نے کہا کہ اب میں کوچنگ کو وقت دونگا، میرا زیادہ جھکاوٗاور رجحان گراوٗنڈ کے اندرکام کرنے پر ہے، سال سوا سال کا عرصہ بہت اچھا گزرا ہے، سب کے ساتھ تعلقات اچھے رہے۔
ہیڈ کوچ نے بتایا کہ کرکٹ بورڈ نے مجھے آپشن دیا کہ چیف سلیکٹر کا عہدہ چھوڑنا چاہیں تو چھوڑ سکتے ہیں، مجھے یہ وقت مناسب لگا تو میں نے فیصلہ کرلیا۔ان کا کہنا تھا کہ اب تقاضے کچھ مختلف ہیں، دیکھنا یہ ہے کہ پاکستان کرکٹ کے لیے اس وقت کیا چیز اہم ہے۔مصباح نے کہا کہ جو بھی آئیگا اس کے ساتھ اچھا کام کریں گے، مجھے ٹیم کو بہتر سے بہتربنانا ہے، انٹرنیشنل کرکٹ کے حوالے سے فوکس کرنا ہے۔انہوں نے بتایا کہ وہ چیف سلیکٹر کی ذمہ داری 30 نومبرتک نبھائیں گے، نیا چیف سلیکٹر یکم دسمبر کو ذمہ داری سنبھالے گا،جبکہ نیا چیف سلیکٹر لانا کرکٹ بورڈ کا کام ہے، رائے مانگی تو دوں گا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم میں صلاحیت ہے وہ ٹاپ تھری میں آسکتی ہے، زمبابوے اور نیوزی لینڈ کی سیریز کے لیے میں ہی کھلاڑی منتخب کروں گا۔سابق چیف سلیکٹر نے کہا کہ دو عہدوں کا ایک شخص کے پاس ہونا اچھا تجربہ رہا، لیکن آگے مصروفیات بہت زیادہ ہیں،ٹیم کی جیت ہار کی ذمہ داری میری ہے،ہار جیت کا ذمہ دار سلیکٹر ہوتا ہے کوچ نہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More