Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

محمد احسن یونس نے سی پی او راولپنڈی کے عہدے کا چارج سنبھال لیا

سی پی او محمد احسن یونس کو پولیس کے چاک و چو بند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا

راولپنڈی(نیوز پلس) ڈی آئی جی محمد احسن یونس نے نئے سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی کے عہدے کا چارج سنبھال لیاہے تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا آئی جی پنجاب کے احکامات کے مطابق پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں جنرل پریڈ کا انعقاد کیا گیا،اس موقع پر سی پی او محمد احسن یونس کو پولیس کے چاک و چو بند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا سی پی او نے گارڈز کا معائنہ کیا۔

جنرل پریڈ سے خطاب میں سی پی او نے کہا کہ سپاہ کسی بھی فورس کا چہرہ ہوا کرتی ہے چہرہ جتنا صاف ہوگا اس کا امیج عوام کے سامنے اتنا ہی بہتر آئے گا انہوں نے کہا کہ راولپنڈی پولیس کے کمانڈر کی حیثیت سے میری ذمہ داری ہے کہ میں ہر اہلکار کے مسائل حل کروں،آپ اپنے مسائل کے حل کیلئے کسی بھی وقت مجھ سے رابطہ کرسکتے ہیں، میرے دفتر کے دروازے ہروقت آپ کیلئے کھلے ہیں، پولیس ملازمین کی ویلفیئر کیلئے تمام تر اقدامات کیے جائیں۔ جنرل پریڈ سٹی پولیس آفیسر احسن یونس سمیت ایس ایس پیز،ایس پیز،ڈی ایس پیز اور ایس ایچ او زودیگرپولیس افسران اور ملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی،جنرل پریڈ کے اختتام پرسٹی پولیس آفیسر،راولپنڈی احسن یونس نے پولیس لائن ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔،ہیڈ کوارٹرز میں موجود مختلف دفاتر کو چیک کیا۔اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز راولپنڈی طارق ولایت، ایس پی ہیڈ کوارٹرز تیمور خان اور ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز محمد انور بھی سی پی او راولپنڈی کے ہمراہ موجودتھے۔ سی پی او راولپنڈی نے پولیس لائن ہیڈ کوارٹرز میں قائم ریسورس مینجمنٹ سینٹر، کوت، وردی گودام، محرر دفتر، کنٹرول روم،پولیس کینٹین، جدید بلڈنگ اور پولیس میس کاتفصیلی معائنہ کیا۔ ایس پی ہیڈ کوارٹرز تیمور خان نے سی پی او راولپنڈی کوپولیس لائن ہیڈ کوارٹرز کے متعلق تفصیلی طور پر بریفنگ دی۔ سی پی او راولپنڈی نے ایس پی ہیڈ کوارٹر ز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ لائن ایریا میں موجود تمام دفاتر، لائن ایریا، کینٹین اور ملازمین کی رہائشی بیرکس کی صفائی کو مزید بہتر بنانے کیلئے اقدامات کیے جائیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More