Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ماہرہ خان نے ’انڈس ویلی انٹرنیشنل فلم فیسٹول‘ میں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا

ماہرہ خان کو یہ ایوارڈ اپنی فلم’ہو من جہاں‘ میں بہترین اداکاری پر دیا گیا

کراچی (نیوز پلس) اداکارہ ماہرہ خان نے ’انڈس ویلی انٹرنیشنل فلم فیسٹول‘ میں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔ماہرہ خان کو یہ ایوارڈ اپنی فلم’ہو من جہاں‘ میں بہترین اداکاری پر دیا گیا ہے،

فیسٹیول میں فلم ’ہو من جہاں‘ کو بھی اسپیشل ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں اپنے ایوارڈ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ایوارڈ دینے والوں کا شکریہ ادا کیا۔خیال رہے کہ ’ساوتھ ایشین فورم فور آرٹ اینڈ کری ایٹیو ہیریٹیج‘ کے زیر اہتمام پہلے ’انڈس ویلی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول‘ انعقاد کیا گیا۔یہ اپنی نوعیت کا پہلا ڈیجیٹل فلم فیسٹیول ہے جس میں فلموں کی نمائش کے ساتھ ورک شاپس، ماسٹر کلاسز کا انعقاد اور میوزیکل کانسرٹس بھی شامل ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More