Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

مالدیب میں ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کی تقریر کے دوران مسئلہ کشمیر اٹھانے پر بھارت آگ بگولہ

قاسم خان سوری نے کشمیریوں کے لیے بھرپور آواز اٹھائی اور کشمیر میں بھارتی عزائم پوری دنیا کے سامنے رکھ دیئے ہیں

مالدیپ(نیوزپلس) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کی تقریر کے دوران مقبوضہ کشمیر کا نام سنتے ہی بھارتی لوک سبھا کا سپیکر غصے سے آگ بگولہ ہوگیا اور اسے اندرونی مسئلہ کا راگ الاپتا رہا۔مالدیپ میں سپیکر کانفرنس میں ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کشمیریوں کے لیے بھرپور آواز اٹھائی اور کشمیر میں بھارتی عزائم پوری دنیا کے سامنے رکھ دیئے ہیں۔انہوں نے سپیکر کانفرنس میں دیگر وفد کے ہمراہ کشمیر کا مسئلہ اٹھایا۔ پاکستانی ارکان نے کانفرنس کے دوران بھارتی مظالم کی شدید مخالفت کی اور دنیا کو بھارتی مظالم کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری کی تقریر کے دوران بھارتی وفد غصے سے آگ بگولہ ہو گیا اور ہنگامہ آرائی شروع کر دی۔ ڈپٹی سپیکر نے اپنی 14 منٹ کی تقریر جاری رکھی اور اپنی سیٹ پر واپس آکر بھی بھارتی وفد پر برس پڑے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More