Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ چیئرمین سی پیک اتھارٹی تعینات

عاصم سلیم باجوہ 4سال کے لئے سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین رہیں گے

اسلام آباد(نیوز پلس)لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ چیئرمین سی پیک اتھارٹی تعینات کردیا گیا ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کی بطور چیئرمین سی پیک اتھارٹی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جس کے تحت عاصم سلیم باجوہ 4سال کے لئے سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین رہیں گے۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے سمری وزیر اعظم آفس کوبھجوائی تھی اور کہا تھا کہ وزیراعظم کی منظوری پرتقرری کانوٹیفکیشن جاری ہوگا۔
یہاں یہ بات یاد رہے آٹھ اکتوبر کو صدر مملکت عارف علوی نے سی پیک اتھارٹی آرڈیننس پر دستخط کئے تھے اور اس آرڈیننس کے تحت وزیراعظم عمران خان سی پیک اتھارٹی کے سربراہ ہوں گے اور سی پیک اتھارٹی آرڈیننس کا اطلاق پورے پاکستان میں ہوگا۔مسودے کے مطابق وزیراعظم اتھارٹی چیئرپرسن،ایگزیکٹوڈائریکٹرز،ارکان کی تعیناتی کریں گے، چیئر پرسن، ایگزیکٹو ڈائریکٹرز اور ارکان کی تعیناتی چار سال کیلئے ہوگی، اتھارٹی کا چیف ایگزیکٹو 20 گریڈ کا سرکاری آفسر ہو گا۔مسودہ میں کہا گیا سی پیک اتھارٹی کا دفتروفاقی دارالحکومت میں بنایا جائے گا اور اتھارٹی پاکستان، چین میں مختلف شعبوں میں مزید تعاون کا تعین کرے گی اور جوائنٹ کوآپریشن، جوائنٹ ورکنگ گروپ میں رابطے کا کردار ادا کرے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More