Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

قرضوں کے بوجھ میں ڈوبی معیشت ورثے میں ملی۔وزیراعظم عمران خان

ہم نے مسئلہ کشمیر کو پوری دنیا میں اجاگر کرنا ہے

ریاض(نیوز پلس) وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم نے مسئلہ کشمیر کو پوری دنیا میں اجاگر کرنا ہے، میں سعودی قیادت کو کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کرنا چاہتا ہوں۔وزیراعظم سے سعودی عرب میں مقیم ممتاز پاکستانیوں نے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں ہماری مدد کی۔ کشمیر میں ہمارے بھائی مشکل صورتحال سے گزر رہے ہیں۔ میں سعودی قیادت کو کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کرنا چاہتا ہوں۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ کشمیر ایک بین الاقوامی مسئلہ بن گیا ہے۔ پوری دنیا ہمارے بیانیے کو تسلیم کر رہی ہے۔ او آئی سی نے کشمیر کے مسئلے پر ہماری حمایت کی ہے۔ یو این میں بھی کشمیر کا مسئلہ بھرپور انداز میں اٹھائیں گے۔وزیر اعظم عمران خان نے سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کو بتایا کہ ہمیں قرضوں کے بوجھ میں ڈوبی معیشت ورثے میں ملی تھی، اب ہر شعبے میں اصلاحات لا رہے ہیں۔ سرمایہ کاری کو فروغ دینا اولین ترجیح ہے۔ بیرون ملک پاکستانیوں کے لیے قانونی اصلاحات لا رہے ہیں۔ ہماری حکومت کاروبار میں آسانیاں پیدا کر رہی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More