Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

قابل اور تجربہ کار ٹولا اقتدار سے الگ ہوتو معیشت دیوالیہ پن کا شکار ہو چکی تھی۔حماد اظہر

آئی ایم ایف نے تسلیم کیا کہ معاشی اصلاحاتی ایجنڈا درست سمت میں آگے بڑھ رہا ہے۔

اسلام آباد (نیوز پلس)اقتصادی امور کے وفاقی وزیر حماد اظہر نے اپوزیشن پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ ادوار کی بدترین معاشی مینجمنٹ قوم کیلئے کئی طرح کی تکالیف کا سبب بنی،قابل‘ اور تجربہ کار ٹولا اقتدار سے الگ ہوا تو معیشت دیوالیہ پن کا شکار تھی۔اپنے بیان میں حماد اظہرکا کہنا تھا کہ ‘قابل ٹولے ‘کی حکومت ختم ہوتے ہی موڈیز نے پاکستان کو مستحکم سے نکال کرمنفی کردیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی انتھک کاوشوں سے معیشت بحران سے نکل کرترقی کی راہ پرگامزن ہے، عالمی مالیاتی بورڈ کا ریویو حکومت کی معاشی اصلاحات کی کامیابی کی خبر دے رہا ہے۔وفاقی وزیرحماد اظہر نے کہا کہ حکومت کی پندرہ(15) ماہ کی انتھک محنت کے بعد موڈیز نے پاکستانی معیشت کو مستحکم کہا، کرنٹ اکاوٗنٹ خسارے میں 73 فیصد کمی قوم کے لیے بڑی خوشخبری سے کم نہیں ہے۔حماد اظہر نے مزید کہا کہ انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈ(آئی ایم ایف)نے تسلیم کیا کہ معاشی اصلاحاتی ایجنڈا درست سمت میں آگے بڑھ رہا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More