Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

فیفا ورلڈ کپ میں سعودی عرب کے ہاتھوں ارجنٹینا کو شکست

فیفا ورلڈ کپ میں سعودی عرب نے ارجینٹیا کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دی

فیفا ورلڈ کپ میں سعودی عرب کے ہاتھوں ارجنٹینا کو شکست

دوہا "قطر” (نیوزپلس) فیفا ورلڈ کپ کے جاری مقابلوں میں اب تک کا بڑا اپ سیٹ ہو گیا ،سعودی عرب نے ارجنٹینا کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے کر بڑا اپ سیٹ کر دیا ،

لوسیل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے گروپ سی کے میچ میں ارجنٹینا کو 10ویں منٹ میں پنالٹی اسٹروک ملی جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کپتان لائیونل میسی نے اپنی ٹیم کو 0-1 کی برتری دلادی۔

میچ کے پہلے ہاف کا اختتام جنوبی امریکی ٹیم کی برتری کے ساتھ ہوا تاہم دوسرے ہاف کے آغاز میں سعودی عرب نے ارجنٹائن کے چاروں تبک روشن کر دئیے۔

پہلے 48ویں منٹ میں صالح الشھری کے گول کی مدد سے اسکور 1-1 سے برابر ہوا پھر صرف 5 منٹ کے فرق سے سالم محمد الدوسری کے گول کی مدد سے 1-2 کی واضح برتری حاصل کرلی۔

میسی الیون نے میچ میں سعودی عرب کی برتری ختم کرنے کے لیے اس کے گول پر تابڑ توڑ حملے کیے جو ناکام ہی رہے اور 1-2 کے اسکور کے ساتھ ہی اس میچ کا اختتام ہوگیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More