Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

فیفا ورلڈ کپ میں ایران نے ویلز کو 0-2 شکست دے دی

ایران نے ویلز کو 0-2 سے ہرا کر گروپ میں دوسری پوزیشن حاصل کر لی

فیفا ورلڈ کپ میں ایران  نے ویلز کو 0-2 شکست دے دی

دوحہ (نیوزپلس) قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ 2022 میں گروپ بی کے اہم میچ میں دلچسپ مقابلے کے بعد ایران نے ویلز کو 0-2 سے شکست دے کر گروپ بی میں دوسری پوزیشن حاصل کر لی۔

الریاں کے احمد بن علی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے گروپ بی کے اہم میچ میں ایران اور ویلز کی ٹیمیں ورلڈ کپ میں پہلی جیت کی اُمید لیے میدان میں اتریں۔

پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں نے گول کرنے کے مواقع بنائے مگر گیند کو جال میں پہنچانے میں ناکام رہے۔

دوسرے ہاف میں ویلز کی گول کرنے کی کوششیں رائیگاں گئیں۔

انجری ٹائم میں ویلز نے ایران پر مزید دباؤ بڑھانے کی کوشش کی لیکن کاؤنٹر اٹیک میں ایران نے گول کردیا۔

دو منٹ کے بعد ایران نے دوسرا گول داغ کر ویلز کو 0-2 سے فتح حاصل کر لی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More