Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

فوجی طاقت کی نئی درجہ بندی میں افواج پاکستان ابھرتی عالمی فوجی طاقت قرار

پاکستانی مسلح افواج دنیا کی ساتویں طاقتور ترین فوج بن چکی

فوجی طاقت کی نئی درجہ بندی میں افواج پاکستان ابھرتی عالمی فوجی طاقت قرار

پاکستانی مسلح افواج کی صلاحیتیں دنیا سے ڈھکی چھپی نہیں ،افواج پاکستان نے جس طرح وطن عزیز میں دہشت گردی جیسی لعنت کو لگام ڈالا دنیا اس پر حیران بھی ہے اور پریشان اور مسلسل کئی محاذوں پر آج بھی نبردآزما ہیں اور ہمارے آفیسرز ہوں یا جوان مسلسل شہادتیں دیں رہیں ہیں۔

گلوبل فائر پاور کی رپورٹ کے مطابق دنیا کی فوجی طاقت کی نئی درجہ بندی میں مسلح افواج کو ساتویں طاقتور ترین فوج قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے مسلح افواج ابھرتی ہوئی عالمی فوجی طاقت بنتی جا رہی ہے ۔

 

                                                                                   یہ بھی پڑھیے۔ عالمی دفاعی نمائش آیئڈیاز 2022 میں پاک فضائیہ فاتح قرار

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق گلوبل فائر پاور 2006 سے فوجی طاقت کی عالمی درجہ بندی شائع کر رہا ہے اور ہر مکنہ جنگی صلاحتیوں کی بنیادوں پر تمام ممالک کی ملسح افواج کی درجہ بندی رپورٹ کرتا ہے ۔

پاکستانی افواج کو ملٹری سٹرنیتھ رینکنگ 2020،2021،اور 2022 میں بالترتیب 15ویں ،10ویں اور دنیا کی 9 ویں طاقتورترین فوج کے طور پر درج کیا گیا تھا ۔

پاکستان کا پاور انڈیکس 0.1694 اسکور ہے، جو جاپان، فرانس، اٹلی، ترکی، برازیل، ایران، اسرائیل، سعودی عرب، جرمنی اور کینیڈا سے بہتر ہے۔

واضح رہے کہ پچھلے سال کی طرح رواں برس بھی امریکہ ،روس اور چین ٹاپ تھری میں جگہ بنائی ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More