Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

تحریک انصاف کا مدینہ سٹیٹ کا وعدہ دھوکا اور فریب تھا ۔ سینیٹر سراج الحق

حکمرانوں نے قائداعظم محمد علی جناحؒ کے ویلفیئر سٹیٹ کے نظریے سے انحراف کیا

ظالم اشرافیہ ملک پر 74سالوں سے مسلط ہے جسے غریب کے چولھے کی نہیں اپنی جیب کی فکر ہے

لاہور(نیوزپلس)  امیر جماعت اسلامی سینیٹر سرالحق نے کہا ہے کہ  حکمرانوں کی پالیسیوں سے ملک میں امیروں اور غریبوں کے لئے دونیائیں بن گئی ہیں ،سینیٹر سرالحق نے حکومت ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ لاکھوں نوجوان بے روزگار ہیں ،   ڈھائی کروڑ بچے غربت کی وجہ سے اسکولوں سے باہر فیکٹریوں اور ڈھاپوں میں مزدوریاں کر رہے ہیں

انہوں نے کہا کہ ‘ مگر حکمرانوں کے کان پر جوں تک نہیں رینگ رہی ،پاکستان تحریک انصاف کا مدینہ  اسٹیٹ کا وعدہ دھوکا اور فریب تھا غیر سنجیدگی اور نااہلیت حکومتی ایوانوں میں سرایت کر چکی ہے،انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے قائد اعظم محمد علی جناح کے ویلفیئر اسٹیٹ کے نظریے سے انحراف  کیا ،وزیر اعظم اب بھی تقریر میں جھوٹے دعوے وعدے کرتے ہیں ۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ظالم اشرافیہ ملک پر 74سالوں سے مسلط ہے جسے غریب کے چولھے کی نہیں اپنی جیب کی فکر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کی پالیسیوں سے ملک میں امیروں اور غریبوں کے لیے دو دنیائیں بن گئی ہیں، ڈھائی کروڑ بچے غربت کی وجہ سے سکولوں سے باہر فیکٹریوں اور ڈھابوں میں مزدوریاں کر رہے ہیں،لاکھوں نوجوان بے روزگار ہیں  مگر حکمرانوں کے کان پر جوں تک نہیں رینگ رہی،غیرسنجیدگی اور نااہلیت حکومتی ایوانوں میں سرایت کر چکی ہے۔

 امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کا مدینہ سٹیٹ کا وعدہ دھوکا اور فریب تھا، وزیراعظم اب بھی ہر تقریر میں جھوٹے دعوے اور وعدے کرتے ہیں،مہنگائی اور غربت نے کروڑوں انسانوں کی زندگیوں کو اجیرن بنا دیا ہے،حکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سے ملک دو حصوں میں تقسیم ہوا  ،امیرا ور غریب کی تفریق یونہی بڑھتی رہی تو خدانخواستہ مزید مسائل پیدا ہوں گے۔

سراج الحق نے مزید کہا کہ جاگیرداروں اور وڈیروں کو قوم کی نہ پہلے پروا تھی نہ اب ہے،جماعت اسلامی فلاحی اسلامی پاکستان بنانا چاہتی ہے،ہم ایسا پاکستان چاہتے ہیں جو سود سے پاک ہو، جہاں امیراور غریب کو یکساں انصاف ملے اور دونوں کے بچے ایک ہی طرح کے سکول میں جائیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More