Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

فردوس عاشق اعوان کے طنزیہ لہجے سے صدمے اور تکلیف کیلئے معذرت خواہ ہوں۔ شیریں مزاری

معاون خصوصی کے بیان کا حکومت کے نقطہ نظر سے کوئی تعلق نہیں

اسلام آباد(نیو ز پلس) وفاقی وزیر ڈاکٹر شیریں مزاری نے فردوس عاشق اعوان کے متنازع بیان پر معافی مانگتے ہو ئے کہا ہے فردوس عاشق اعوان کے طنزیہ لہجے سے صدمے اور تکلیف کیلئے معذرت خواہ ہوں۔وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ زلزلے سے متعلق ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان کا تبصرہ غیر سنجیدہ ہے، معاون خصوصی کے بیان کا حکومت کے نقطہ نظر سے کوئی تعلق نہیں۔شیریں مزاری نے مزید کہا کہ انسانی تکلیف کو کبھی لفظوں میں بیان نہیں کیا جاسکتا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More