Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

عمران خان صرف تحریک انصاف کے نہیں بلکہ پورے پاکستان کے وزیر اعظم ہیں۔سید مصطفی کمال

پی ایس پی ہی پاکستان کامستقبل ہے

کراچی (نیوز پلس) سربراہ پاک سرزمین پارٹی سید مصطفی ٰکمال نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان صرف تحریک انصاف کے نہیں بلکہ پورے پاکستان کے وزیر اعظم ہیں،تحریک انصاف نے پنجاب اور کے پی کے میں بلدیاتی نظام ختم کردیا ہے۔کراچی میں پریس کانفرنس میں سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ عمران خان صرف تحریک انصاف کے نہیں بلکہ پورے پاکستان کے وزیراعظم ہیں،پانچ سال حکمرانی کیلئے پاکستان کے درد کو سمجھنا ہوگا لیکن وزیراعظم اپوزیشن سے بات کرنے کوتیارنہیں۔
چیئرمین پی ایس پی نے کہاکہ ملک کاانفرااسٹرکچرتباہ،نوکریاں ختم ہوگئی ہیں۔ہردن پاکستان کوتباہ کیاجارہاہے۔یہ کیسی تبدیلی ہے یہ جھوٹی تبدیلی ہے۔تحریک انصاف نے پنجاب اور کے پی کے میں بلدیاتی نظام ختم کردیا ہے۔
مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ پی ایس پی ہی پاکستان کامستقبل ہے جس میں وزیراعظم،وزیراعلیٰ اورمیئرکی پارٹی سے لوگ روزانہ شمولیت کیلئے آرہے ہیں،لوگوں کی شمولیت ہمارے نظریے کی جیت ہے ہمارے دور میں کراچی کوترقی ملی جس کی پوراملک مثالیں دیتاتھا۔چیئرمین پی ایس پی کا مزید کہنا تھا کہ کراچی میں کتے کے کاٹنے جیسے واقعات، ڈینگی جیسی بیماریوں میں اضافہ اور آئے روز بڑھتے مصائب دراصل اللہ تعالیٰ کا عذاب ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More