Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

علی زیدی نے پی ٹی آئی سندھ کا صدر بننے کے بعد جماعت میں نئی جان ڈال دی

علی زیدی اندرونی سندھ میں ہنگامی بنیادوں پر دورے کر رہے ہیں

علی زیدی نے پی ٹی آئی  سندھ کا صدر بننے کے بعد جماعت میں نئی جان ڈال دی

علی زیدی اندرونی سندھ میں ہنگامی بنیادوں پر دورے کر رہے ہیں

بیورو رپورٹ

کراچی (نیوزپلس)  وفاقی زیر سید علی زیدی نے پاکستان تحریک انصاف سندھ کا صدر بننے بعد سندھ میں اپنی جماعت میں ایک نئی جان پیدا کر دی ، نیوزپلس رپورٹ کے مطابق علی زیدی اندرونی سندھ میں ہنگامی بنیادوں پر دورے کر رہے ہیں ایک ایک گھر جا کر عوام کے مسائل سن رہے ہیں اور حل کر رہے ہیں جس کی وجہ اب عوام کی توجہ پی ٹی آئی کی جانب بڑھتی دکھائی دیتی ہے عوام اب پیپلز پارٹی اور ن لیگ اور ق لیگ سمیت دیگر جماعتوں  کو چھوڑ کر اب تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں ،یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ سندھ میں علی زیدی میں کوئی بڑا سرپرائز دینے والے ہیں جس میں میں بڑی جماعتوں کے کچھ اہم رہنماء پی ٹی آئی میں باقاعدہ شامل ہونے کے لئے تیار ہو رہے ہیں

 جو آنے والے چند دنوں میں یہ معاملہ کھل کر سامنے آ جائے گا یاد رہے کہ کچھ دن پہلے سندھ کے ق لیگ کے اہم رہنماء ڈاکٹر غلام رضا چنا نے اپنی جماعت کو خیر آباد کہہ کر پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے تھے ،

میڈیا سے ایک غیر رسمی ملاقات میں وفاقی وزیر علی زید کا کہنا تھا کہ ہماری جماعت بہت مہنگائی پر قابو پا لے گی اور وزیر اعظم عمران خان عوال کر ریلیف دینے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے ،کراچی کے عوام کو گرین لائن بس کا منصوبہ آنے والے دنوں میں ہماری حکومت مزید منصوبے دے گی ،انہوں نے کہا کہ پی پی اور ن لیگ تیس تیس سالوں سے حکومت کرتی آ رہی ہیں مگر سوائے لوٹ گھسوٹ کے کچھ نہیں دیا ،لیکن عوام نے ہمیں مینڈیٹ دیا ہے ہم پانچ سال پورے کریں گے اور آئیندہ بھی حکومت پی ٹی آئی کی ہو گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More