Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

عالمی دفاعی نمائش آیئڈیاز 2022 میں پاک فضائیہ فاتح قرار

آیئڈیاز 2022 کے چار شو کے دوران پاک فضائیہ کا اسٹال نمائش میں شریک ملکی چیف آف (این اے ٹی ایس پی ) اور غیر وفود سے داد وصول کرتا رہا

عالمی دفاعی نمائش آیئڈیاز 2022 میں پاک فضائیہ فاتح قرار

اسلام آباد (نیوز پلس) عالمی دفاعی نمائش ” آیئڈیاز 2022 ” میں پاکستان فضائیہ کے نیشنل ایرو اسیپس سائنس ٹیکنالوجی پارک اسٹال نے میدان مار لیا۔

پاک فضائیہ کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق عالمی نمائش اور سیمینارز، آئیڈیاز 2022 کا گیارہواں ایڈیشن کراچی ایکسپو سینٹر میں اختتام پذیر ہوگیا ۔ نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کے نام پرپی اے ایف کےسٹال نےبہترین سٹال کا اعزازحاصل کیا جو پی اے ایف کی پوری ٹیم کی محنت اور اس کےعزم کااظہار ہے۔

                                                     

                                                       یہ بھی پڑھیے۔ فوجی طاقت کی نئی درجہ بندی میں افواج پاکستان ابھرتی عالمی فوجی طاقت قرار

 

آئیڈیاز 2022 کے چار روزہ شو کے دوران پی اے ایف کاسٹال نمائش میں شریک ملکی اور غیر ملکی وفود سے داد وصول کرتا رہا ہے۔این ا ے ایس ٹی پی (NATSP) چیف آف ایئر سٹاف کے وژن کے مطابق اور پی اے ایف کے اقدام کے مطابق ریکارڈ وقت میں مکمل کیا گیا، جس کا مقصد ہوابازی، خلاء میں ڈیزائن، تحقیق، ترقی اور اختراعات کی پرورش کے لیے ضروری عناصر کا ایکو سسٹم فراہم کرنے کے لیے انڈسٹری‘اکیڈمیا لنکیج کا قیام ہے۔

واضح رہے کہ آئیڈیاز 2022 میں 64 ممالک کے تقریباً 285 غیر ملکی دفاعی وفود نے شرکت کی جو اس نمائش کی منفرد اہمیت کا عکاس ہے۔آئیڈیاز2022کے میگا ایونٹ میں ناسٹپ( NASTP )نے پاکستان ایئر فورس کو اپنے پراجیکٹس کو دنیا بھر کے سامنے دکھانے کا موقع فراہم کیا اور غیر ملکی دفاعی تعاون کی حوصلہ افزائی بھی کی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More