Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کے لئے وزیر اعظم عمران خان کل ڈیووس روانہ ہوں گے

رواں برس عالمی اقتصادی فورم کے پچاس سال مکمل ہو رہے ہیں

اسلام آباد(نیوز پلس)وزیراعظم عمران خان ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کیلئے(کل)منگل کو ڈیووس کیلئے روانہ ہونگے۔ وزیراعظم عمران خان کا دورہ ڈیووس تین روزہ ہوگا۔رواں برس عالمی اقتصادی فورم کے پچاس سال مکمل ہو رہے ہیں۔ دفتر خارجہ نے وزیراعظم کے دورے کے ایجنڈے اور ملاقاتوں کے شیڈول کو حتمی شکل دے دی۔سفارتی زرائع کے مطابق وزیر اعظم ورلڈ اکنامک فورم کے کلیدی مقررین میں سے ہوں گے۔وزیراعظم عمران خان عالمی فورم میں مسئلہ کشمیر کوا جاگر کریں گے اسکے ساتھ ساتھ پاکستان میں سرمایہ کاری اور کاروباری مواقع سے آگاہ کریں گے اورسرمایہ کار دوست پالیسیوں سے بھی آگاہ کریں گے۔ وزیراعظم ڈیووس میں کئی عالمی راہنماں اور کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں بھی کریں گے جبکہ وزیراعظم 23 جنوری کو وطن واپس آئیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More