Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

عائشہ عمر کی اظفر رحمن کے بیٹے کو دیکھنے کی خواہش

میں جلد از جلد اپنے بھتیجے کو دیکھنا چاہتی ہوں

کراچی (نیوزپلس) شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ عائشہ عُمر نے اپنی سالگرہ کے موقع پر معروف ماڈل و اداکار اظفر رحمٰن کے بیٹے کو دیکھنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔

گزشتہ روز اداکارہ عائشہ عُمر نے اپنی 39ویں سالگرہ منائی اور اس موقع پر جہاں اُن کے مداحوں اور عزیز و اقارب نے اُنہیں سالگرہ کی مبارکباد پیش کی تو وہیں اداکارہ کے بہترین دوست اظفر رحمٰن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر عائشہ عُمر کے ہمراہ ایک یادگار تصویر پوسٹ کرتے ہوئے اُن کے لیے خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

انسٹاگرام پر تصویر پوسٹ کرتے ہوئے اظفر رحمٰن نے اداکارہ کو سالگرہ کی مبارکباد دی اور لکھا کہ ’عائشہ تُم اپنی کامیابیوں کی وجہ سے ہر گُزرتے دن کے ساتھ مجھے فخر محسوس کرواتی ہو۔‘

اظفر رحمٰن نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ’میری دُعا ہے کہ تمہاری زندگی پیار، محبت، تندرستی اور کامیابیوں سے بھرپور ہو۔‘


اداکار نے مزید لکھا کہ ’ہمیشہ ایسے ہی چمکتی رہو، مُسکراتی رہو اور آنے والے سال بھی تمہارے لیے خوشگوار ثابت ہوں۔‘

اظفر رحمٰن کی اس خصوصی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے عائشہ عُمر نے لکھا کہ ’میرے اظفو اس خوبصورت پیغام کے لیے آپ کا بہت شکریہ اور میں آپ کو بہت یاد کرتی ہوں۔‘

عائشہ عُمر نے اظفر رحمٰن کے بیٹے کو دیکھنے کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں جلد از جلد اپنے بھتیجے کو دیکھنا چاہتی ہوں۔‘

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More