Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

شہباز شریف پارلیمان میں آئیں پوچھے گئے18 سوالوں کاجواب دیں، قوم جواب کی منتظر ہے۔مراد سعید

بڑے کے بعد چھوٹے بھائی کی کرپشن کی داستان سامنے آئی ہے

اسلام آباد(نیوز پلس) مواصلات کے وفاقی وزیر مرادسعید نے شہبازشریف سے متعلق کہا ہے کہ ان کی کرپشن پاناما لیکس ٹو ہے، بڑے کے بعد چھوٹے بھائی کی کرپشن کی داستان سامنے آئی ہے۔ مراد سعید نے شہباز شریف سے پا رلیمان میں صفائی پیش کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارلیمان میں آئیں پوچھے گئے18 سوالوں کاجواب دیں، قوم جواب کی منتظر ہے۔،مرادسعید نے کہا کہ بیرسٹر شہزاد اکبر نے شہباز شریف سے 18 سوال پوچھے ہیں، پوری قوم شہبازشریف کی جانب سے جواب کی منتظر ہے، پارلیمان میں آئیں پوچھے گئے 18سوالوں کا جواب دیں۔انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کہتے ہیں پارلیمان کومضبوط بنایاجائے، ہم معاملے کو ایوان میں لے جانے کے لئے تیار ہیں، بڑے بھائی کی طرح چھوٹے بھائی کو بھی موقع دیتے ہیں، شہباز شریف نے بھی پارلیمان میں جھوٹ بولا تو ذمہ دار خود ہوں گے۔وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا کہ یہ خیال ہے کہ قوم بھول جائے گی تو یاد رکھیں بھولنے نہیں دیں گے، امید ہے خواجہ آصف بھی آپ کو بھولنے کا مشورہ نہیں دیں گے، شہباز شریف قومی اسمبلی تشریف لائیں، قوم جواب کی منتظر ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More