Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

سی ای اوقومی ایئر لائن ائیر مارشل ارشد محمود نے اپنی بحالی کے لئے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا

سندھ ہائیکورٹ کا کام سے روکنے کا حکم کس قانونی اتھارٹی کے بغیر دیا گیا

اسلام آ باد (نیوز پلس)قومی ایئر لائن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ائیر مارشل ارشد محمود نے اپنی بحالی کے لئے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق قومی ائیر لائن کے سی ای او پی آئی اے ائیر مارشل ارشد محمود نے اپنی بحالی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ائیر مارشل ارشد محمود کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر کی گئی اپیل میں موقف اپنایا گیا ہے کہ کابینہ ڈویژن نے اکتوبر 2018 میں قومی ایئر لائن میں عبوری تقرری کی،درخواست گزار کو پی آئی اے کی بحالی اور خسارہ ختم کرنے کے لیے لایا گیا،،سندھ ہائیکورٹ کا کام سے روکنے کا حکم کس قانونی اتھارٹی کے بغیر دیا گیا،،،سندھ ہائیکورٹ نے حکم امتناع دیکر درخواست گزار کو حتمی ریلیف دیدیا،،،کام سے روکنے پر قومی ایئر لائن کے معاملات مفلوج ہو گئے ہیں،،،اپیل میں وفاق،کابینہ ڈویژن اور وزارت سول ایوی ایشن کو فریق بنایا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More